میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خراب جوتے دینے پر دکاندار کیخلاف کیس، گواہ طلب

خراب جوتے دینے پر دکاندار کیخلاف کیس، گواہ طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اہلیہ کو خراب جوتے دینے پر شوہر نے دکاندار کے خلاف کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ سے رجوع کر لیا۔کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کر لیا۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ اہلیہ نے طارق روڈ سے 1600 روپے میں اپنی پسند کا جوتا خریدا تھا، چند دن میں ہی جوتے کے 2 ٹکڑے ہو گئے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دکان دار کو شکایت کی مگر دکاندار بات سننے کو تیار نہیں ہے ، میری اہلیہ کو اپنا پسندیدہ جوتا خراب ہونے کا بہت دکھ ہے ۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ دکاندار کے خلاف ناصرف کارروائی کی جائے بلکہ اس پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں