کم عمر فرد سے شادی پر جرمانے، سزا کا ترمیمی بل
ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے بچوں کی شادی پر پابندی ایکٹ میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا ۔اٹھارہ سال سے کم عمر فرد سے شادی کرنے والے کو 2 لاکھ روپے جرمانہ اور 3سال تک کی سزا دی جائے گی ۔بل کے مطابق کم عمر بچے کی شادی کی رسومات ادا کرنے والے کو بھی 3 سال قید بامشقت کے ساتھ 2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔سینیٹ میں پیش کردہ بل کے متن کے مطابق کم عمر بچے کی شادی کرانے والے والدین کو 3سال تک قابل توسیع قید اور 2 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوگا ۔بچوں کی شادی پر پابندی ایکٹ میں ترمیم کے بل میں کہا گیا ہے کہ عدالت بچے کی شادی کی شکایت ملنے پرشادی روکنے کا حکم امتناع جاری کرسکتی ہے ۔