میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کا تین وزرا کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان

وزیراعظم کا تین وزرا کی کارکردگی پر اظہارِ عدم اطمینان

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے تین وفاقی وزراء کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کردیا ہے۔ جن میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون فہمیدہ مرزا، آئی ٹی منسٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نے تینوں وزراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تین ماہ بعد تینوں وفاقی وزراء کی کارکردگی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی پہلے بھی وزیر رہ چکے ہیں مگر عمران خان ان کی بطور آئی ٹی منسٹر پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں۔جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا پیپلز پارٹی کی اچھی کھلاڑی سمجھی جاتی تھیں مگر عمران خان کا پرفارمنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکیں۔ وزیراعظم نے انھیں کارکردگی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی محبوب سلطان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے مگر وہ بھی کوئی نوآموز کھلاڑی نہیں، وہ دو بار ق لیگ کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ وزیراعظم نے محبوب سلطان کو گنے کی کرشنگ میں تاخیر جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہونے کی وارننگ دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں