میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدر بہرے، روسی صدر پر حملہ ایشیا میں سونامی،باباو انگا کی پیش گوئیاں

امریکی صدر بہرے، روسی صدر پر حملہ ایشیا میں سونامی،باباو انگا کی پیش گوئیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی 2019ء کے لیے پیشن گوئیاں سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق درست پیشنگوئیوں کے لیے مشہور نابینا خاتون بابا وانگا نے نئے سال کے لیے یہ پیشنگوئیاں کی ہیں کہ اگلے سال میں روسی صدر پیوٹن پر قاتلانہ حملہ ہوگا جبکہ امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ ایک پراسرار بیماری کے شکار ہو جائیں گے ۔ بابا وانگا کے مطابق 2019ء میں 2004ء کی طرح کا ایک اور سونامی ایشیا کو زد میں لے گاجس میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، جاپان سمیت کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا۔ ایک برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی بابا وانگا کی پیشنگوئیوں کے مطابق 2019ء کا سال قدرتی آفات کے نرغے میں رہے گا۔ دنیا کے دو بڑے رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے ۔
واضح رہے کہ درست پیشنگوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا مدتوں سے شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے تو 1996ء میں مرنے سے قبل 2019ء کے سال کے اہم واقعات کی بھی اپنی پیشن گوئیوں میں نشاندہی کی تھیں۔بابا وانگا نے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن کو ان ہی کی سیکیورٹی ٹیم کا اہلکار ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔ یاد رہے کہ پیوٹن خود بھی اس کا انکشاف کر چکے ہیں کہ انہیں مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں،چنانچہ انہوں نے اپنی حفاظت کے لیے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہے جس کا مشورہ انہیں کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو نے دیا تھا، جن پر 50 بار قاتلانہ حملے ہوئے ۔امریکی صدر ٹرمپ کے بارے میں بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019ء میں وہ پرسرار بیماری کا شکار ہو جائیں گے ، جس میں وہ قے آنے سے نحیف، کانوں میں بھنبھناہٹ اور قوت سماعت سے محروم ہو جائیں گے اور دماغی صدمے کا شکار بھی ہوں گے ۔
2004ء میں سونامی کی پیشن گوئی کرنے والی بابا وانگا کا کہنا تھا کہ ایک اور سونامی ایشیا کو نشانا بنائے گا اور کئی ملکوں کا صفایا ہو جائے گا ۔قدرتی آفات کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2019ء میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور روس سے شہاب ثاقب ٹکرائے گا۔نابینا خاتون بابا وانگا 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے ، 2004ء میں آنے والے سونامی، سیاہ فام امریکی شہری کے امریکی صدر بننے اور 2010ء میں عرب دنیا میں تحریکوں کی پیشن گوئیاں کر چکی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2018ء میں چین دنیا کی سپر پاؤر بن جائے گا، 2043ء میں مسلمان یورپ پر غالب آ جائیں گے اور خلافت قائم ہوگی جس کا مرکز روم ہو گا، 2154ء میں جانور آدھے انسان بن جائیں گے ، 5079ء میں دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں