وزیرا علیٰ کے آبائی شہر میں ایک سو سے زائد فلٹر پلانٹس ناکارہ
شیئر کریں
(رپورٹ :ابراہیم انڑ) وزیراعلیٰ سندھ کے ضلع میں ایک سو سے زائد آر او اور یو ایف فلٹر پلانٹس ناکارہ، ایکسین پبلک ہیلتھ علی رضا منگی کوٹیشن کے ذریعے بجٹ ہڑپ کرنے لگے ، جامشورو مانجہند، سن، بھان سید آباد سمیت کئے دیہات میں فلٹر پلانٹس غیر فعال، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی ضلع جامشورو میں ایک سو سے زائد آر او اور یو ایف پلانٹس گزشتہ کئی ماہ سے ناکارہ ہیں، اطلاعات کے مطابق جامشورو، مانجہند، سن، بھاب سید آباد سمیت کئے دیہات میں پبلک ہیلتھ کے زیر انتظام آر او اور یو ایف پلانٹس مکمل غیر فعال ہوگئے ہیں، پبلک ہیلتھ جامشورو کا آپریشن اینڈ مینٹینس سہ ماہی بجٹ سات کروڑ کے لگ بھگ ہے ، ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل تعینات ہونے والے ایکسین پبلک ہیلتھ علی رضا منگی جعلی کوٹیشن کے ذریعے رقم ہڑپ کر رہے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی گاؤن واھڑ میں فلٹر پلانٹ غیر فعال ہونے پر ایکسین پبلک ہیلتھ کو ہٹایا تھا جس کے بعد علی رضا منگی کا تقرر کیا گیا تاہم علی رضا منگی کی تعیناتی کے ساتھ ہی فعال پلانٹس بھی غیر فعال ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق علی رضا منگی نے بلاول میمن نامی سب انجینئر کے ذریعے سسٹم چلا رہے ہیں، حیرت انگیز طور پر بلاول میمن کی تعیناتی حیدرآباد میں ہے لیکن کوٹری آفیس میں بیٹھ کر تمام معاملات چلا رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق جامشورو ضلع میں 169 کے لگ بھگ آر او اور یو ایف پلانٹس ہیں جن میں سے صرف پانچ سات ہی فعال ہیں،اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایکسین پبلک ہیلتھ علی رضا منگی نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ 25آر او پلانٹس فعال ہیں ، وہ فیملی سمیت باہر ہے ، پیر کو آفس میں رپورٹ دیکھ کر ہی موقف دینگے ۔