میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھڑا دھڑ قانون سازی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

دھڑا دھڑ قانون سازی اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے ، خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں جبکہ حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے۔ پشاور میں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالی الیاس بلور کے قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائیں، بلور خاندان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں اور خیبرپختونخوا کی حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے ۔ فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست پر فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا جبکہ ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کسی کو بھی پکڑ کر 90 دن تک حراست میں رکھ سکتے ہیں، ایسی قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں