میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چار  دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، مردار اسرائیلی فوجیوں کی تعداد سامنے آجائے گی، القسام بریگیڈ

چار دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، مردار اسرائیلی فوجیوں کی تعداد سامنے آجائے گی، القسام بریگیڈ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ میدان میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد جلد یا بدیر اسرائیل تک پہنچ جائے گی۔ ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4 دنوں میں 62 اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں اور گاڑیوں کا گلی گلی تعاقب کر رہے ہیں۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے اپنے آپ کو طویل، مسلسل اور لچکدار دفاع کے لیے تیار کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں