میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

آصف زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جرات ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف علی زرداری نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا جبکہ آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیر خارجہ بننے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آصف زرداری نے دوران ملاقات غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ملاقات میں سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے موقع پرسینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں