عوام ملک میںسلیکٹڈ راج کبھی قبول نہیں کریں گے، بلاول بھٹو
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری کا حل پیپلز پارٹی کو آئندہ الیکشن میں جتوانا ہے، پرانی سیاست کرنے والے الیکٹیبلز کی تلاش میں ہیں، جو مہنگائی لیگ میں شامل ہوں گے وہ الیکٹیبلز نہیں رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کنونشنز اور ورکر میٹنگز کا سلسلہ چل رہا ہے، کل ہم ایبٹ آباد میں تھے، ہزارہ ڈویژن کا کنونشن تھا، آج ایک بار پھر مردان پہنچا ہوں، آج مردان میں کنونشن ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی، ڈویڑنل تنظیم اور کارکنان کا شکر گزار ہوں، اپنے کچھ عہدیداروں سے مل کر آیا ہوں، مجھ سے شکایت کی گئی کہ ہم نے تو جلسہ کرانا تھا آپ کنونشن کیلئے آئے ہیں، ہمیں اپنے کنونشن کا پروگرام مکمل کرنے دیں، ہم واپس آئیں گے اور مردان ڈویڑن کا جلسہ ضرور ہوگا، الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد ہم واپس مردان ضرور آئیں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی، پیپلز پارٹی نے پسماندہ طبقے کے غریب عوام کی نمائندگی ہر دور میں کی، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ووٹ کی طاقت دلوائی، قائد عوام نے روٹی ،کپڑے اور عوام کا نعرہ لگایا، قائدعوام نے آپ کے لیے جدوجہد کی، شہادت قبول کی، ذوالفقار علی بھٹو کے بعد شہید بینظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کا پرچم تھام لیا۔