سرکاری بیساکھیوں پر چلنے والوںکو عوام مسترد کرچکے، آفاق احمد
شیئر کریں
سندھ کی شہری علاقوںکے عوام نے مہاجر قومی موومنٹ سے بہت زیادہ امیدیں وابسطہ کررکھی ہیںہم اپنی عوام کو مایوس کرینگے اور نہ ہی کسی کو انکے جزبات اور مستقبل سے کھلواڑکرنے دینگے،یہ بات آفاق احمد نے مرکزی الیکشن سیل اور اسکی ذیلی کمیٹیوںسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے انتخابات کی بھر پورتیاریوںکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری بیساکھیوں پر چلنے والوں کو عوام مسترد کرچکے جسکاثبوت عوامی رابطہ مہم کے نا م پر سرکاری سرپرستی میں ہونے والے جلسوںکی بری طرح ناکامی ہے،عوام کی جانب سے بری طرح مستردکئے جانے کے باوجودان عناصرکی فرمائش پر ہونے والے تبادلے اور تعیناتیاںاور مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کا عمل پری پول رگنگ کی بدترین مثال ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ ذاتی پسندنا پسند کی بنیادپر کسی بھی فردیا پارٹی کو ریاست مخالف قراردینے کی روایت کو ملکی مفاد میں ہمیشہ کیلئے دفن کردینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے صرف انتخابات ضروری نہیں انتخابات کا آزاد ، شفاف اور منصفانہ ہونا بہت ضروری ہے جسے الیکشن کمیشن یقینی بنائے۔