ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 362 ہلاک
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
ایران میں مہسا امینی کی موت کے خلاف پورے ملک میں جاری احتجاج کا سلسلہ ابھی تک تھم نہ سکا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں اب تک 362 افراد ہلاک ہوچکے جبکہ پانچ مظاہرین کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ امیرعبدالہان نے کہا کہ اسرائیل اور مغربی ایجنسیاں ایران میں خانہ جنگی کی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سیاستدانوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران لیبیا یا سوڈان نہیں ہے ہمارے مخالفین ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔