میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا مستعفی ہونے کا اعلان

امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا مستعفی ہونے کا اعلان

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکی ایوان نمائندگان کی پہلی خاتون اسپیکر نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹ پارٹی سربراہ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔نینسی پیلوسی نے اعلان کیا کہ وہ جنوری میں ایوان میں ریپبلکنز کے کنٹرول سنبھالنے پر عہدہ چھوڑ دیں گی، اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل ڈیموکریٹک کی قیادت کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے پارٹی کی قیادت کرنے والی نینسی پیلوسی نے کہا کہ وہ ایوان سے ریٹائر نہیں ہوں گی اور سان فرانسسکو کی نمائندگی کرتی رہیں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈیمو کریٹس کی جانب سے ممکنہ طور پر اسپیکر نینسی پیلوسی کی جگہ نیویارک کے نمائندے حکیم جیفریز کا انتخاب کیا جائے گا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پارٹی قیادت کے لیے پہلے سیاہ فام شخص حکیم جیفریز کا انتخاب ایک ممکنہ تاریخی اقدام ہوگا۔دوسری جانب ریپبلکنز نے اپنی پارٹی سے اسپیکر لگانے کے لیے تیاری شروع کردی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں صدر جو بائیڈن کو قانون سازی میں سخت مشکلات کا سامنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں