میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر نے سے 20 افراد جاں بحق

انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر نے سے 20 افراد جاں بحق

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹول پلازہ کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 10 بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور گڑھے کو پر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق وین میں سوار 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جنہیں عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر معین کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے،6 بچیاں اور 8 خواتین بھی شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ ڈائریکٹر عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا کہنا ہے کہ پانچ زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو پولیس کو حادثے کی جگہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں