میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موٹر سائیکل کو سائیڈ مرر سے استثنیٰ کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس

موٹر سائیکل کو سائیڈ مرر سے استثنیٰ کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگوانے سے استثنیٰ دینے کے قانون کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی ،عدالت نے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ 1969 ء میں قانون سازی کی گئی تھی، جس میں موٹر سائیکل مالکان کو سائیڈ مرر لگانے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہیلمٹ پہننے کے بعد موٹر سائیکل سوار کو اپنے ارد گرد نظر ہی نہیں آتا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ موٹرسائیکلوں کے سائیڈ مرر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات ہوتے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موٹر سائیکلوں کو سائیڈ مرر سے استثنیٰ قرار دینے کا قانون کالعدم قرار دیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں