میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی قبضہ گروپ،لینڈ مافیا کے کارندے ایک بار پھر متحرک

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی قبضہ گروپ،لینڈ مافیا کے کارندے ایک بار پھر متحرک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ۔اسلم شاہ ) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو تعیناتی کے بعد ادارے میں کام بند اور دیگر سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہے جس کے نتیجے میں شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ ہائی کورٹ سندھ نے سندھ حکومت کے نان کمیشن52افسران کی برطرف کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے ان میں ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو بھی شامل ہیں سابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کا نام بھی شامل ہیں وہ ممبربورڈ آف ریونیو سندھ تعینات ہے سندھ ہائی کورٹ نے ستمبر 2019ء میں ایک حکمنامہ کے جاری کیا تھا جن میں سفارش پر نان کمیشن افسران کو تمام عہدے سے ہٹاجائے اور ان کی برطرفی کا حکمنامہ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کیا گیا تھا اور ان افسران کو پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کیا جائے کسی افسر کو کمیشن کے امتحان پاس کئے بغیر کسی عہدے پر تعینات نہ کیا جائے لیکن ایک سال گزر جانے کے باوجود سندھ حکومت نے ان افسران کو نہ تو عہدے سے ہٹایا اور نہ ہی ان کی تقرری اور تبادلہ پر پابند ی عائد کیااور چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے حال ہی میں ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو محکمہ ایکسائرز میں کلرک ہوئے تھے ان کودوبارہ براہ راست بھرتی اور پروموٹ کرکے افسر تعینات کردیا گیا اور ترقی کرتے ہوئے وہ کیڈر افسر کی طرح گریڈ20میں ترقی کرچکے ہیں ان کی تقرری کے بعد کے ڈی اے کی حالت بہتر ہونے کے بجائے دن بدن ابہتر ہورہی ہے سابق ڈائریکٹر جنرل آصف اکرام نے ادارے کے بہتری کے جو اقدامات اٹھائیں تھے ان پر بھی کام روک دیا گیا ہے جس کے نیتجے میں کے ڈی اے میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ملازمین کی تنخواہیں ، پنشن اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ممکن نہیں رہا ہے ناصر عباس سومرو کی تعینات کے بعد قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا کے خلاف انہدامی کاروائی بھی نہ ہوسکا اور لینڈ مافیا کے کارندے ایک بار پھر متحرک اور سرگرم عمل ہوگئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی سے اجتناب برت رہا ہے سیاسی سفارش پر نان کمیشن افسران میں مخدوم امین کے بیٹا مخدوم شکیل الزمان، امیتاز راجپر، عجاز بلوچ، محمد اسلم کھوسہ، شہزاد طاہر، محمد خان رند، چراغ دین ہنگورو،سہیل ادیب بچانی، محمد عباس بلوچ، سکندر علی خٹک، مصطفی جمال قاضی، آغاسراج احمد پٹھان، احمد برلاس اور دیگر افسران شامل ہیں جبکہ مخدوم عقیل الزمان اورسید مہدی علی شاہ وفات پاچکے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں