میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ مسافر جاں بحق

بھارتی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ مسافر جاں بحق

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بھارت جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز جی او ڈبلیو 6658 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔کنٹرول ٹاور کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی اور فوری طور پر ڈاکٹر اور طبی عملے کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کرایا گیا۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گو ایئر کی فلائٹ کو انسانی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مسافر محمد نوشاد کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹر کے مطابق مسافر کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں