میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کی ویب سائٹ ہیک

سندھ حکومت کی ویب سائٹ ہیک

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نامعلوم ہیکرز کی جانب سے سندھ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی ہے ،ساتھ ہی ہیکرز نے وارننگ بھی دی ڈالی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ انوسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ آج صبح ہیک کی گئی، جسے ابھی تک بحال نہیں کرایا جاسکا ہے، نامعلوم ہیکرز نے ویب سائٹ پر وارننگ میسج بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ طلبا کی زندگیاں کوئی مذاق نہیں ہے، فوری طور پر اسکولز بند کئے جائیں، طلبا ہی کسی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، اپنے اثاثے تباہ مت کریں۔اس کے ساتھ ساتھ ہیکرز کی جانب سے محفوظ طلبا اور محفوظ پاکستان لکھا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں