میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کے ایم سی کے محکمہ ویٹنری نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت ضبط کر لیا اور مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف تھانہ مومن آبادمیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کو مضر صحت گوشت کھلانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی ، کراچی میٹرو پولٹن کارپوریشن ( کے ایم سی) کے محکمہ ویٹنری نے آپریشن ڈسٹرکٹ ویسٹ میں فروخت کیا جانے والا زائد المعیاد اور مضر صحت گوشت ضبط کر لیا۔ڈائریکٹر ویٹنری جمیل فاروقی کی سربراہی میں بنارس مارکیٹ ، مومن آباد ، اردو چوک اور صابری چوک کی گوشت مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کلو زائد المعیاد اور پریشر والا گوشت ضبط کر لیا گیا ، اس دوران گوشت فروخت کرنے والے قصاب فرار ہوگیا ، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ڈائریکٹرویٹنری کا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کو بریانی فروش ، شادی بیاہ کی تقریبات اور شہریوں کو فروخت کیا جاتا تھا ، ضبط کیے گئے دو ہزار کلو گوشت کو تلف کردیا گیا ہے اور سرکار کی مدعیت میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مومن آباد تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں