پی آئی اے کی کراچی تا لاہور اضافی پرواز،ٹکٹ 45 ہزار کا!!
شیئر کریں
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے دیگر شہروں سے جانے والوں کا کراچی ائر پورٹ پر رش لگ گیا۔پی آئی اے نے کراچی سے لاہور کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا، کراچی سے لاہور کے لئے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیامگر ساتھ ہی پی آئی اے اور نجی ائر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی شکایات سامنے آئیں،اطلاعات کے مطابق صرف لاہور تک یکطرفہ سفر کا ٹکٹ 45 ہزار روپے تک کا ہوگیا۔ذارئع کے مطابق پی آئی اے کو کراچی کی ایک پرواز سے 2کروڑ 55 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ تینوں پروازوں سے ہونے والی آمدن کا تخمیہ فی الحال سامنے نہیں آیا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق کراچی سے خصوصی پرواز 3 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوئی جبکہ باقی2 فلائٹ شام 6 بجے کراچی سے لاہور پہنچیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائر بلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 لینڈ کرگئی، پی آئی اے کی 2 شیڈول پروازیں 528 اور 8304 تکنیکی وجوہات پر منسوخ تھیں،ان کے مسافر بھی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچیں ۔ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ سے رائیونڈ کے لیے خصوصی گاڑیاں مسافروں کو لے کر جنازہ گاہ گئیں۔