میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تربت میں ایف سی کا آپریشن، 15افراد کو قتل کرنیوالا بلوچ کمانڈر مارا گیا

تربت میں ایف سی کا آپریشن، 15افراد کو قتل کرنیوالا بلوچ کمانڈر مارا گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت میں ایف سی کے خفیہ اپریشن کے دوران حال ہی میں 15افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد مارا گیادو روز قبل بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے 15افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا یہ تمام افراد مزدور پیشہ تھے اور ان کا تعلق پنجاب سے تھاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ائی ایس پی ار کے مطابق ایف سی بلوچستان نے تربت کے گاوں عبدالرحمان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق محاصرے کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد یونس توکلی مارا گیا،آئی ایس پر آر نے بتایا کہ ایف سی کا دہشت گردوں سے مقابلہ اس مقام پر ہوا جہاں سے گزشتہ روز 15افراد کی لاشیں ملی تھیں، یہ علاقہ بلیدہ کے 20کلومیٹر مغرب اور 25کلومیٹرشمال میں واقع ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد یونس توکلی بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے 8بڑے کمانڈرز میں سے ایک تھا۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی، اوچ اور چمن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں