میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک لبیک کا ختم نبوت مارچ، پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پر دھرنا

تحریک لبیک کا ختم نبوت مارچ، پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پر دھرنا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یا رسولؐ پاکستان کراچی کے زیر اہتمام فیض آباد دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے بہادر آباد تا پی ٹی وی اسٹیشن ختم نبوت مارچ کیا گیاجس میں ہزاروں عاشقان مصطفی شریک ہوئے، مارچ کے اختتام پر پی ٹی وی اسٹیشن پر خطاب کرتے ہوئے مفتی مبارک عباسی نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا متفقہ طور پر سیون بی اور سیون سی کو بحال کرنا علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں موجود شرکاء دھرنا کی عظیم کامیابی ہے۔ قانون تحفظ ختم نبوت میں تبدیلی کے ذمہ دار زاہد حامد کے استعفیٰ کے بغیر احتجاج ختم نہیں ہوگا. زاہد حامد کی برطرفی کا مطالبہ اس لئے ہے کہ تاکہ آئندہ کسی حساس معاملات میں دخل اندازی کی جرأت نہ ہو مظاہرے سے علامہ عدیل رضا,علامہ ارشاد قریشی,علامہ احمد رضا,علامہ رضی حسینی,علامہ بلال غازیانی,علامہ رانا ساجد محمود اور مولانا کاشف قادری نے بھی خطاب کیا. آخر میں اعلان کیا گیا کہ زاہد حامد کے استعفیٰ کے مطالبے اور فیض آباد دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے تاجدار ختم نبوت مارچ اتوار کو دن 2 بجے نمائش چورنگی تا تبت سینٹر ہوگا جس میں عوام بھر پور شرکت کریںگے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں