سندھ بلڈنگ ، گلزار ہجری میںبیٹر علی سلطانی ناجائز تعمیرات کا رکھوالا
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
گلزار ہجری میں غیرقانونی تعمیرات مافیا نے بیٹر مقرر کرلیا ہے ،علی سلطانی نامی شخص نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سے تعلقات قائم کررکھے ہیں ، انہی بنیاد پر گلزار ہجری میں ناجائز تعمیرات مافیا کو دھڑلے سے ناجائز تعمیرات کررہی ہے ،جس میں بلاک 2 ، پلاٹ نمبر 1941 کی کمزور بنیادوں پر دکانیں اور بالائی منزلوں کی تعمیر مکمل ہونا شامل ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے غیرقانونی تعمیرات کرنے والی مافیا نے علی سلطانی کے ذریعے خطیر رقم ادا کی ہے ،جس کی بنیاد پر مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل رہی بلکہ قانونی کارروائی نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کروادی گئی ہے ۔