میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد میں ناجائز تعمیرات، رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی شوروم کی تعمیرسے ٹریفک متاثر

قاسم آباد میں ناجائز تعمیرات، رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی شوروم کی تعمیرسے ٹریفک متاثر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی ) قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات، بلڈنگ انسپکٹرز ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لینے لگے، وادہو واہ روڈ پر رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی شوروم تعمیر کردیئے گئے، روڈ جام ہونا معمول بن گیا، رہائشی پلاٹس پر کوہستان، بلوچ و دیگر نامون سے شوروم قائم، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے ذریعے لاکھوں روپے وصولی جاری ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق قاسم آباد کے مصروف ترین روڈ واھ روڈ پر رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی شوروم تعمیر کردیئے گئے ہیں جن کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کوئی این او سی نہیں لی گئی جبکہ مذکورہ شوروم مالکان سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے انسپکٹرز ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ لے کر غیرقانونی تحفظ دے رہے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق اکثر شوروم رہائشی پلاٹس پر تعمیر کرکے کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی ہیں، گل ئی سندھ ہاؤسنگ اسکیم کے رہائشی پلاٹ پر کوہستان اور بلوچ نامی شوروم غیرقانونی طور پر تعمیر ہیں جبکہ حال ہی میں معتدد نئے شورومز کی تعمیرات کی گئیں جن سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کیا گیا ہے، مصروف ترین روڈ وادہو واھ پر شورومز کی بھرمار کے باعث ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا جبکہ ضلع انتظامیہ کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروروایان صرف دکھاوے اور نمائش کی حد تک محدود ہیں، ضلع انتظامیہ کی جانب سے سے رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی شورومز کی تعمیرات پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، علاقہ مکینوں نے ریجنل ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی پلاٹس پر غیرقانونی تعمیر کئے گئے دکانوں کو شورومز کو منہدم کرکے ناجائز تجاوزات ختم کی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں