میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نون لیگ،پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے دستبردار،ترمیمی بل کی حمایت میں مطلوبہ ارکان کی تعداد کا مسئلہ برقرار

نون لیگ،پیپلزپارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے دستبردار،ترمیمی بل کی حمایت میں مطلوبہ ارکان کی تعداد کا مسئلہ برقرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

آئینی ترامیم کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی جس میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آئینی عدالتوں کے قیام سے پیچھے ہٹ گئیں۔چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کی زیر صدارت خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں اور جے یو آئی میں آئینی عدالت کے قیام کی 26ویں آئینی ترمیم ڈراپ کرنے اور آئینی بینچ کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا۔حکومت اور جے یو آئی نے مشترکہ مسودے پر پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان حتمی مسودہ پی ٹی آئی قیادت کیساتھ شیئر کریں گے اور مسودے کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جو آج نماز جمعہ کے بعد دوبارہ ہوگا۔رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آئینی ترمیم سے متعلق اتفاق رائے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں