اسرائیل کا لبنان کی سرکاری عمارت پر حملہ، میئر سمیت 27 افرادشہید
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
لبنان میں 24گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں نباطیہ کے میئر سمیت 27 افرادشہید 185زخمی ہو گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے پہلی بار لبنان کی کسی سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میئر سمیت اکثریت سرکاری افسران شامل ہیں، اْس وقت حملہ کیا جب وہاں شہری سہولیات کی مسلسل فراہمی اور امدادی صورتحال پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے میونسپل کونسل کا اجلاس جاری تھا۔