متحدہ اراکین سندھ اسمبلی نے تعلیم کے شعبے میں انوکھا اقدام اٹھالیا
شیئر کریں
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ میں تعلیم کے شعبے میں انوکھا اقدام اٹھالیا اپوزیشن نے سندھ کے تباہ حال اسکولوں کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھا لی محکمہ تعلیم سندھ نے اراکین اسمبلی سندھ کے اسکول گود لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ ہر رکن اسمبلی نے اپنے حلقے کے تین اسکولوں کو گود لے لیا،سندھ میں تعلیم کے نظام کو ٹھیک کرنے کی اشدضرورت ہے،ایم کیو ایم پاکستان شمولیتی سیاست کو اس صوبے کے مسائل کا حل سمجھتی ہے،ایم کیو ایم پاکستان نے شروع دن سے تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوے بھی سندھ کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین اسمبلی کا اپوزیشن میں رہتے ہوئے اسکولوں کو گود لینا انقلابی اقدام ہے۔