میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
100 میں سے 5 آئی پی پیز کا فیصلہ کافی نہیں،قوم کا دیوالیہ نکل گیا، ایف پی سی سی آئی

100 میں سے 5 آئی پی پیز کا فیصلہ کافی نہیں،قوم کا دیوالیہ نکل گیا، ایف پی سی سی آئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے واضح کیا ہے کہ حکومت کا منی بجٹ کسی صورت قبول نہیں کریں گے انڈسٹری چلانے کیلئے بجلی اور سود ریٹ کم کرنا پڑے گا،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی ذکی اعجاز نے کہاکہ 100سے زائد آئی پی پیزہیں مگر فیصلہ صرف پانچ کا ہوسکا ہے،حکومتی ٹاسک فورس سست روی سے کام کر رہی ہے،معروف صنعت کار و سابق صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نیکہا ٹاسک فورس نے اٹھارہ مزید آئی پی پیز کو نوٹس دے دیے ہیں۔ دو اعشاریہ ایک ٹریلین روپے ہم آئی پی پیز کو دے رہے ہیں۔ اب بس کر دیں ہماری قوم کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ دس روپے فی یونٹ بجلی ہونی چاہئے۔۔ انڈسٹری بند ہو رہی ہے جلد فیصلہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں