میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارے سہولت کار،عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے جاری

ادارے سہولت کار،عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے جاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے ، ادارہ ترقیات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سہولت کار بن گئی، دریائے سندھ کے قلب میں واقع زمینوں پر ہاؤسنگ اسکیموں کی بکنگ جاری، قاسم آباد میں متعدد پراجیکٹس کے لے آؤٹ پلان میں ہیراپھیری، الاٹیز دھکے کھانے پر مجبور، عارف میمن قانون سے گرفت سے باہر، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بدنام زمانہ بلڈرز عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندے رک نہیں سکے ہیں، حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن کے بعض افسران سرکاری کام کرنے کے بجائے عارف بلڈرز کے ملازمین کے طور پر کام کرتے ہوئے غیرقانونی دھندوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہیں، ادارہ ترقیات کی گلستان سرمست اسکیم میں عارف بلڈرز کی مارکٹینگ کمپنی نے جعلسازی کرکے سینکڑوں پلاٹس بیچے جو کہ منظور شدہ لے آؤٹ پلان میں موجود ہی نہیں تھے تاہم کروڑوں روپے کی کرپشن کی یہ تحقیقات بھی ادارہ ترقیات کے سرد خانے کے حوالے ہے ، سابق کمشنر، ایم ڈی سیڈا جی جانب سے دریائے سندھ کے قلب پر محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر قبضے کرکے درجن بھر کے قریب ہاؤسنگ اسکیموں کو غیرقانونی قرار دیا تھا اور جن میں سے اکثر اسکیمیں عارف بلڈرز کی تھی، مذکورہ اسکیموں کی این او سیز بھی رد کردی تھیں لیکن عارف بلڈرز مافیا سرکاری پابندی و احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بکنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور بکنگ آفس بدستور موجود ہیں، جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق عارف بلڈرز کی قاسم آباد میں غیر مکمل متعدد پراجیکٹس کے نقشوں میں کئی بار تبدیلی کی گئی اور پارکنگ سمیت ایمنیٹی ایریا بھی بیچ دیا گیا اور اس غیرقانونی کام میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے قاسم آباد نے مرکزی سہولت کار کے طور پر کام کیا، آن پراجیکٹ کی تفصیلات اور عارف بلڈرز کے غیرقانونی دھندوں کے سہولت کار افسران کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں