میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں غیر قانونی ایل پی جی پلانٹ کا انکشاف

حیدرآباد میں غیر قانونی ایل پی جی پلانٹ کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ہٹڑی تھانے کے حدود میں غیرقانونی ایل پی جی پلانٹ کا انکشاف، علی اکبر انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دو ایکڑ پر ایل پی پلانٹ دو سال قبل قائم کیا گیا تھا، سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کمرشل این او سی رد کر چکی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی پلانٹ کی تعمیرات کو غیرقانونی قرار دے دیا، کارروائی نہ ہو سکی،ایل پی جی پلانٹ کے باعث علاقے میں خوف، تفصیلات کے مطابق ہٹڑی تھانے کے حدود میں غیرقانونی ایل پی جی پلانٹ کا انکشاف ہوا ہے ، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق علی اکبر انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی چیف ایگزیکٹو ہارون میمن نے 16 نومبر 2021 کو دیہہ میانو تپہ ہٹڑی میں سروے نمبر 513/4 اور 514/4 پر مشتمل دو ایکڑ زرعی زمین کو سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی سے کمرشل کروایا اور اس کمرشل زمین پر بغیر کسے این او سیز کے ایل پی جی پلانٹ نصب کرلیا، ادارہ ترقیات حیدرآباد کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے 18 ستمبر 2023 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن اینڈ پلاننگ سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کو لیٹر لکھ کر زرعی زمین کو کمرشل میں تبدیلی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مذکورہ علاقہ ادارہ ترقیات کے دائرہ اختیار میں ہے جس کے بعد 10 اکتوبر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن اینڈ پلاننگ سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی نے لیٹر نکال کر مذکورہ زرعی زمین کی کمرشل میں تبدیلی کی این او سی منسوخ کردی، 2 اگست 2023 کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مذکورہ ایل پی جی پلانٹ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے خط نکالا تاہم ابھی تک مذکورہ ایل پی جی پلانٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہوسڑی روڈ پر واقع ایل پی جی پلانٹ سے علاقے میں خوف کی صورتحال ہے اور مذکورہ پلانٹ کیلئے نہ کسی ادارے سے این او سی لی گئی ہے نہ سیفٹی کے انتظامات موجود ہیں، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے علی اکبر انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی ویب سائٹ پر دیے گئے موبائل نمبر پر کال کرکے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو کال اٹینڈ کرنے والے شخص نے نام ظاہر نہیں کیا اور کہا کہ معاملہ ابھی تک چل رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں