میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 237 ملیر میں عمران خان کو شکست، پی ٹی آئی نے نتاج کو چیلنج کر دیا

این اے 237 ملیر میں عمران خان کو شکست، پی ٹی آئی نے نتاج کو چیلنج کر دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے حلقے این اے 237 ملیر سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو شکست دینے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر دیا۔ ضمنی انتخاب کے نتائج کو سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے، حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔ پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے، درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور فاتح امیدوار حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو ہونے والے این اے 237 ملیر میں ضمنی الیکشن کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 22 ہزار 493 ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں