عمران خان کے آنے سے آٹا مہنگا ہو گیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ
شیئر کریں
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ 18 اکتوبر کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے جو شواہد درکار تھے ، وہ سانحہ کے فوری بعد مٹا دیئے گئے ، جس کی وجہ سے تحقیقات مکمل نہیں ہو سکیں ، سانحہ 18 اکتوبر کے شہیدوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہدا جمہوریت کا قافلہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنی منزل تک پہنچے گا،ڈی آئی ایس آئی کا معاملہ وزیر اعظم اور فوج کا ہے ،اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے وہ اس مسئلے کو حل کریں گے ، بلوچستان میں وزیر اعلی کی تبدیلی اگر جمہوری اور آئینی انداز میں ہوگی تو سب اسے مانیں گے،جمہوری حکومت کو ہروقت خطرہ رہتا ہے،وفاق اور دیگر صوبوں کو خطرہ ہو گا تو دیکھیں گے کہ وہ کیسے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں،عمران خان کے آنے سے آٹا مہنگا ہو گیا ہے ،ہم قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔