میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا ٹریلر جاری

اداکارہ ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔ یہ ٹیلی فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون سرجن نگار جوہر کی زندگی پر مبنی ہے۔تقریباً2 منٹ کے ٹریلر میں نگار جوہر کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کے لیفٹننٹ جنرل بننے تک کی کہانی کو دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اس سفر میں کتنی مشکلات اور فتوحات حاصل کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں