میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے کی کارروائی پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اور سابق ڈائریکٹر گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اور سابق ڈائریکٹر گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایف آئی اے نے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اور سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیاہے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان نے سلیم سیانی نامی سابق ڈپٹی ایم ڈی کی بھرتی میں اختیارات سے تجاوز کیا۔ بھرتی کے لئے اشتہار دینے پر پی آئی اے ایکٹ کے رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ دونوں سابق افسران نے سلیم سیانی کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ادائیگی کی منظوری دی۔سلیم سیانی کو پی آئی اے انجینئرنگ کے لئے کام دلانے پر کمیشن کی ادائیگی اور 3 ماہ کے لئے 5 اسٹار ہوٹل میں رہائش کی بھی منظوری دی۔ سابق ڈی ایم ڈی کے اہلخانہ کی دبئی میں رہائش کے کرائے کی ادائیگی بھی ایئر لائن کے ذمہ رہی۔گرفتار افسران کی منظوری سے سلیم سیانی کی 1 ملین ڈالرز انشورنس پالیسی بھی کرائی گئی۔ سلیم سیانی کو دوران ملازمت اغوا ہونے، جسمانی نقصان یا فوت ہونے پر 1 ملین ڈالرز ادائیگی اور ملازمت کے دوارن 20 ہزار ڈالرز تنخواہ جبکہ 7 فیصد سالانہ اضافے کی منظوری دی گئی۔ملازمت کے کنٹریکٹ کی منسوخی پر تین ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی منظوری بھی گرفتار افسران نے دی۔ امریکہ سے پاکستان یا دبئی منتقلی کے لئے سلیم سیانی کو 50 ہزار ڈالرز بھی ادا کئے گئے۔ ایئر لائن کے دیگر افسران کے کردار سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کی گرفتاری طویل تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ائیر لائن کے دیگرافسران کے کردار سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں