میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن اقبال غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانیوالا گروہ گرفتار

گلشن اقبال غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانیوالا گروہ گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی سے غیر اخلاقی ویب سائٹس چلانے والا گروہ پکڑ لیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائمز فیض اللّٰہ کوریجو کے مطابق ملزمان کچھ لڑکیوں سے زبردستی غیر اخلاقی کام بھی کرواتے ہیں۔اے ڈی ایف آئی اے نے ورچوئل کرنسی کے نام پر خواتین کو غیر اخلاقی کاموں میں استعمال کئے جانے کا بھی انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو اپنے مکروہ کام کے لیے بھرتی کرنے کے لیے یہ گروپ اشتہارات بھی دیتا تھا۔فیض اللّٰہ کوریجو نے مزید کہا کہ اشتہار میں 40 ہزار روپے تک تنخواہ دینے کا جھانسہ بھی دیا جاتا تھا اور خواتین کو گھر بیٹھے پارٹ ٹائم جاب کرنے کی آفر بھی کی جاتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے 35 سے زائد ممبر پاکستان بھر میں کام کر رہے ہیں، متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں فلیٹ پر کارروائی کی گئی۔اے ڈی ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ ویب سائٹ چلانے والا مرکزی ملزم فضل قادر گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے دفتر سے 9 موبائل فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ برآمد الیکٹرانک ڈیوائسز سے غیراخلاقی ویڈیوز اور لڑکیوں کا ڈیٹا ملا ہے۔فیض اللّٰہ کوریجو نے یہ بھی کہا کہ اپلی کیشن کی مالک سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں