میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول نے پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

بلاول نے پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیااور کہا ہے کہ ہم دوبارہ انتخابات کروا کر اس سیٹ کو جیتیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاہے کہ سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے اور ضمنی انتخاب میں ہونے والی دھاندلی کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو پولنگ اسٹیشن کے اندر تک جانے نہیں دیا گیا جبکہ خواتین ووٹرز کو مخالف جماعت کے امیدوار کو ووٹ ڈالنے کے لئے دھمکایا گیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا، ان تمام تحفظات کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی31 ہزار 557 ووٹ حاصل کر کے پہلے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26 ہزار 21 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں