پی ٹی آئی ارکین سندھ اسمبلی مٹھائی لیکر وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی نے وزیراعلی سندھ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں مٹھائی بھجوائی ہے ۔لاڑکانہ میں پی ایس 11 کی ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی جیت کی خوشی پر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی راجا اظہر، ارسلان تاج، جمال صدیقی کارکنان کے ہمراہ مٹھائی کے کر وزیراعلیٰ ہائوس پہنچے ۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو سندھ کی کروڑوں عوام کی طرف سے مٹھائی دینے آئے ہیں، صوبے میں تبدیلی کا سفر شروع ہوگیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے فریال تالپور کے بھی جلد نااہل ہونے اور پی ایس 10 پر بھی جلد ضمنی انتخاب ہونے اور پی ٹی آئی کے میدان مارنے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی ہار کی بڑی وجہ بیڈ گورننس ہے اور عوام صوبے میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں۔