میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ،رانا ثنااللہ

شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ،رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے اس پر سب کو عمل کرنا ہے ، شہباز شریف آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ۔لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی ابہام میں نہ رہے میاں نوازشریف کا فیصلہ ہی حتمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتقام کا نشانہ شہباز شریف کو بنایا گیا اور و ہی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیم نو کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ، تمام اضلاع سے پارٹی کے ورکرز آزادی مارچ میں شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیکٹریاں ملک سے باہر جا رہی ہیں، سرمایہ کار آج کاروبار اور یونٹ بند کرکے ملک سے بھاگ رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں