مقبوضہ کشمیر ‘ بھارت نے نام نہاد اسمبلی کاا یوان بالا’’ لجسلیٹوکونسل ‘‘ ختم کر دیا
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی نام نہاد اسمبلی کا ایوان بالا’’لجس لیٹو کونسل ‘‘ ختم کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق لجس لیٹوکونسل کو پانچ اگست کو بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے والے جموںکشمیر تنظیم نو بل 2019کے سیکشن 57کے تحت ختم کر دیا گیا ۔لجس لیٹو کونسل یا قانون ساز کونسل کے کل 36ارکان ہوتے ہیں تاہم اس وقت اس کے صرف 22ارکان ہیں جن میں 10بی جے پی، 8پی ڈی پی ، نیشنل کانفرنس کے 3جبکہ 1 کانگریس پارٹی سے ہیں۔کونسل کے عملے کو محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ روراں برس پانچ اگست کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعات 370اور 35اے منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا۔