ترک تفتیش کاروں کی سعودی قونصل جنرل کے گھر 9 گھنٹے تلاشی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سعودی صحافی کی گمشدگی کے معاملے میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی ،جبکہ ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکا کو دے دیے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ صحافی کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئی تھیں۔اخبارکے مطابق خاشقجی چند روز پہلے بھی قونصل خانے آئے تھے، تاہم انہیں بعد کی تاریخ دی گئی تھی اور جس روز وہ دوپہر سوا ایک بجے قونصل خانے آئے اسی روز قونصل خانے کے ترک اہلکاروں کو دوپہر ساڑھے 12بجے کے بعد یہ کہہ کر چھٹی دے دی گئی تھی کہ قونصلیٹ میں اہم میٹنگ ہے۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ قونصل خانے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، اخبار کے مطابق تین اہم سعودی افراد پہلے بھی غائب ہو چکے ہیں۔