میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وینا ملک شہباز شریف کو ’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

وینا ملک شہباز شریف کو ’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان کی متنازع اداکارہ وینا ملک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکارہ وینا ملک قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے متعلق ٹوئٹ کرنے پر ایک بار پھر تنازع کی زد میں آگئیں۔ وینا ملک نے شہباز شریف کی گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور تقریر کرنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف کو ’’ڈراماکوئین‘‘ کہہ ڈالا،تاہم وینا کو ان کی اس حرکت پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔سوشل میڈیا صارفین نے وینا ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں۔ ایک صارف نے کہا یہ ٹائٹل آپ پر سوٹ کرتا ہے، شہباز شریف نہیں حقیقت میں آپ ڈراما کوئین ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں