دوبارہ عمرہ کرنے پرعائد2ہزار ریال کی فیس ختم
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سعودی عرب نے دو سال میں پاکستانیوں کے دوبارہ عمرہ کرنے پر عائد دو ہزار ریال فیس ختم کردی ہے ۔سعودی وزارت مذہبی امورنے پاکستانی حکام، عمرہ اور حج آپریٹرز کو اس حوالے سے آگاہ کردیاہے ۔فیس ختم کرنے سے متعلق باضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں عمرہ فیس کا معاملہ اُٹھایا تھا۔