میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اظہرعلی غیر معمولی طریقے سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

اظہرعلی غیر معمولی طریقے سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روز کرکٹر اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہونے پر مذاق کا نشانہ بن گئے ۔64 رنز بنانے والے اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شاٹ کھیلا اور بول تیزی سے بانڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے باز ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کے لیے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔امپائر نے نہ باؤنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باؤنڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا ’’جشن‘‘منانے لگے۔اسی اثنا ء میں فیلڈر نے باؤنڈری سے بول اُٹھا کر امپائر کے گلپس میں تمھائی اور وکٹ کیپر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اظہر علی کو رن آؤٹ کیا، لیکن پھر بھی بیٹسمین کو رن آؤٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ اِدھر اُدھر دیکھتے رہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں