میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میشا شفیع کا علی ظفر کیخلاف ثبوت فراہم کرنے کا اعلان

میشا شفیع کا علی ظفر کیخلاف ثبوت فراہم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

علی ظفر نے متعدد بار ہراساں کیا، عدالت کے مانگنے پر ثبوت بھی فراہم کروں گی، اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا۔لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ میشا شفیع کی گلوکار علی ظفر کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ میشا شفیع نے جواب عدالت میں جمع کرا دیا، میشا شفیع کے مطابق علی ظفر نے فیملی فنکشنز اور نجی اسٹوڈیو میں دو سے زائد بار ہراساں کیا۔ گلوکار اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہے تھے جس کی وجہ سے مجبور ہو کر قدم اُٹھانا پڑا۔میشا شفیع نے علی ظفر کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلوکار نے متعدد اداکاراؤں کو ہراساں کیا، عدالت کے مانگنے پر ثبوت بھی فراہم کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں