میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یورپی یونین سے تجارت کو فروغ کے لیے کام کیا جائے، وزیراعظم

یورپی یونین سے تجارت کو فروغ کے لیے کام کیا جائے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت تجارت وزارت خارجہ امور سمیت تمام متعلقہ حلقوں کو پاکستان اوریورپی یونین تجارتی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کی راہ میں حائل مسائل کے حل اور بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کے لیے وسیع تر رسائی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات منگل کو جی ایس پی پلس نظام کے پاکستان کی تجارت پر اثرات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں پاک یورپی یونین شراکت داری کے مزید استحکام اور پاکستانی مصنوعات کے لیے وسیع تر مارکیٹ رسائی کے حصول سے متعلق مختلف ایشوز پر غور کیا گیا۔ اجلاس نے جی ایس پی پلس نظام کے مجموعی اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے تجارتی حجم میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں 2013ء سے 38.55فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جی ایس پی پلس سہولت سے اضافی 66فیصد یورپی یونین ٹیرف لائنز پر پاکستانی مصنوعات کے لیے ڈیوٹی فری رسائی کے لیے اہلیت بڑھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں