میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برج پاوربیٹری کے ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکی دبئی میں شاندارپزیرائی ،انعامات کی بارش

برج پاوربیٹری کے ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکی دبئی میں شاندارپزیرائی ،انعامات کی بارش

منتظم
منگل, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

انتہائی قلیل عرصہ میں جو بام عروج برج پاوربیٹری کو ملااس میں صارفین کے ساتھ ساتھ ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکا کلیدی کردار ہے‘محمدآصف اقبال میمن
ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکی بھرپورپذیرائی سے بہترکارکردگی کی دوڑ میں مقابلے کی فضاپیداہوئی ،ڈاکٹرسکندرشورو،ذوالفقارڈھوکاکا دبئی میں منعقدہ عظیم الشان ڈیلرزکنونشن سے خطاب
احسان جعفری
پاکستان میں بین الاقوامی معیارپر مبنی برج پاوربیٹری بنانیوالے ادارے رینبوہائی ٹیک انجینئرنگ (پرائیوٹ)لمیٹڈ اپنے ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرز کی ہرسطح پر پذیرائی اورانکے حقوق کی بہتر اندازمیں فراہمی کےلئے روزاول سے سرگرم ہے ،کمپنی کی جانب سے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈیلرزو ڈسٹری بیوٹرزکی بہترین کارکردگی کو نہ صرف بھرپوراندازمیں سراہاگیا بلکہ انکی حوصلہ افزائی اورخدمات کے اعتراف میں دبئی کے فائیواسٹارہوٹل (hotel tower jw marriott marquis)میں دوروزہ عالیشان سالانہ ڈیلرزکنونشن کانعقادبھی کیاگیا ،جس میں ڈیلرزو ڈسٹری بیوٹرزپر نہ صرف بیش قیمت انعامات کی برسات کی گئی بلکہ انہیں متحدہ عرب امارات کی سیروتفریح کے علاوہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں کے فن سے محظوظ کیاگیا ۔یہ بات بھی روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ انتہائی قلیل عرصہ میں جو بام عروج برج پاوربیٹری کو ملا ہے اس میں صارفین کے اعتماد و بھروسہ کے ساتھ ساتھ ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکا کلیدی کردار ہے جو کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کا اظہار رینبوہائی ٹیک انجینئرنگ (پرائیوٹ)لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد آصف اقبال میمن نے جرا¿ت سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے ڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزکی حوصلہ افزائی اورپذیرائی کے ساتھ ساتھ انہیں اعلیٰ مراعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہےگااورکمپنی مستقبل قریب میں جدیدترین ٹیکنالوجی پر مشتمل اپنی نئی پروڈکٹس متعارف کرانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ دونوں برج پاوربیٹری کے سالانہ ڈیلرزکنونشن 2016ءکی رنگارنگ تقریب کا انعقاددبئی کی فائیواسٹارہوٹل میں کیا گیا تھا ،جس کے تحت ڈیلرزوڈسٹری بیوٹرزکو بھرپوراندازمیں متحدہ عرب امارات کی سیروتفریح کرائی گئی اورڈیلرزوڈسٹری بیوٹرزپر مشتمل 400 سے زائد افرادکو شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ میںپاکستان اورویسٹ انڈیزکے مابین ہونیوالاٹی 20 کرکٹ میچ بھی دکھایا گیا جہاں انہوں نے اپنی پرخلوص دعاﺅں کی طاقت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو اسقدرپرجوش اندازمیں سپورٹ کیاکہ قومی ٹیم نے ورلڈٹی 20 چیمپئن ویسٹ انڈیزکو نہ صرف ٹی 20سیریزمیں کلین سوئپ کیا بلکہ ایک روزہ میچزکی سیریز میں بھی کالی آندھی کوڈھیرکردیا ،برج پاوربیٹری بنانیوالے ادارے رینبوہائی ٹیک انجینئرنگ (پرائیوٹ)لمیٹڈکے زیراہتمام دبئی میں منعقدہ رنگارنگ سالانہ ڈیلرزکنونشن 2016ءمیں 20 سے زائد کرولا ،کلٹس اورمہران کاروں کے علاوہ ڈیلرزوڈسٹری بیوٹرزمیں بڑی تعدادمیں گولڈپرائزودیگر بیش قیمت انعامات کی بارش کردی گئی ،تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں کمارسانواورلگایاگنی نے اپنی سریلی اوردلوں کو چھوجانے والی خوبصورت اوردلکش آوازاورمنفردگائیکی سے شرکارکو جھومنے پر آمادہ کردیا اورشرکاءانہیں اس شاندارپرفارمنس پر تالیوں کی گونج میں داددئیے بغیر نہ رہ سکے ،قبل ازیں RBDبینڈلندن کا بھنگڑابھی قابل دید تھا جس کےلئے ترتیب دی گئی دھن سے شرکاء اسقدرمسحورہوئے کہ ناچنے پر مجبورہوئے،اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹیکنالوجی ڈاکٹرسکندرشورونے کہا کہ کمپنی کی طرف سے ڈیلرزوڈسٹری بیوٹرزکی بھرپورپذیرائی سے بہترکارکردگی کے مقابلے کی فضا قائم ہوگی جس سے نہ صرف پروڈکٹس کی فروخت میں اضافہ ہوگابلکہ صارفین کو معیاری پروڈکٹس کے حصول میں آسانی پیدا ہوگی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رینبوہائی ٹیک انجینئرنگ (پرائیوٹ)لمیٹڈکے چیئرمین ذوالفقارڈھوکانے کہا کہ کمپنی نے پروڈکٹس کی تیاری کے ہر مرحلے پر معیارکو اولین ترجیح دی ، معززڈیلرزاورڈسٹری بیوٹرزنے کمپنی کی تیارکردہ اعلیٰ معیاری پروڈکٹس کو جس محنت ولگن سے پاکستان کے کونے کونے میں متعارف کرایا وہ لائق تحسین ہے ،ڈیلرزوڈسٹری بیوٹرزکی اعلیٰ کارکردگی کو کمپنی ہمیشہ قدرکی نگاہ سے دیکھے گی ،تقریب میں آٹو موٹیوصنعت سے وابستہ صنعتکاروں ،تاجروں سمیت متحدہ عرب امارات کی اہم شخصیات نے شرکت کی ،اس موقع پر برج پاوربیٹریز کے ڈائریکٹر مسٹرحارث کے علاوہ ،معروف صنعتکار شہزاداقبال میمن،ڈاکٹرنعیم میمن،رشید شالیمار،حاجی حنیف مٹھو،یاسین شالیمار،عامر شیخ،عمران ملک،جاوید پٹھان ودیگر بھی موجودتھے ۔جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض دانش مہدی نے انجام دئیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں