میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں،پی پی رہنما قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں،پی پی رہنما قمر زمان کائرہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن کے بعد نئے بلاول بھٹو نظر آئیں گے۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ،9 مئی کے ملزمان کے علاوہ سب سے بات ہو سکتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کا آپس میں مقابلہ ہوگا۔گذشتہ 5 سال میں تقریباَ ہر جماعت نے حکومت کی ہے۔عوام کے سامنے تمام جماعتوں نے اپنے کاگردگی رکھنی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ الزامات کے بجائے اپنی کارگردگی پر الیکشن مہم چلانی چاہئیے۔سی ای سی اجلاس میں بہت سے ایشوز اور معاملات پر بات ہوتی ہے۔سی ای سی میں تمام اراکین اپنی رائے دیتے ہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں خارجہ امور کی ذمہ داری نبھائی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں