میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

جرات ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے بار بار جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایک طریقہ کار موجود ہے، اسی کے مطابق آئندہ پیر تک درخواست ضمانت مقرر ہو جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعدانہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں