میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نجی اسکولوں میں اصل کی جگہ جعلی امیداوار بٹھا نے کا انکشاف

نجی اسکولوں میں اصل کی جگہ جعلی امیداوار بٹھا نے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی( رپورٹ/ڈاکٹرفہیم دانش)نجی اسکولوں کی تعلیم کے ساتھ سنگین جرم کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی اسکولوں میں اصل امیدوار کی جگہ جعلی امیداوار بٹھا کر پاس کرانے ک انکشاف دی گلوبل ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن نوجوانان ضلع ملیر کی جانب سے چیئرمین بورڈ کو دی جانے والی درخواست برائے شکایات میں اس بات کا انکشاف کیا گیا .ے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں نویں اور دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات میں تعلیم کے نام پرگورکھ دھندا کرتے ھوئے متعدد اسکول کے مالکان پچاس ھزار سے ا80000 ہزار روپے کے عوض اصل امیدوار کی جگہ جعلی امیدوار بٹھا کر امتحانی عمل میں شریک کیاجاتا ھے اسطرح ھر سال لاکھوں روپے کمائے جاتے ھیں چیئرمین بورڈ کو دی جانے والی درخواست میں چند امیدواروں کے سیٹ نمبرز بھی مینشن کیئے گئے ھیں جس کے مطابق مینگل اسلامیہ گرائمر سیکینڈری اسکول لانڈھی B-24-16 میں کلاس دھم سائنس میں رول نمبر 346222سے/246274 تک 52 امیدوار/ سبلائم ایجوکیشن اکیڈمی لانڈھیB-23-127 میں رول نمبر 403833/406363/344278سے344332 تک 54 امیدوار/403832 انعم اقرائ￿ سیکینڈری اسکول لانڈھی B-24-80 میںاے,کے گرامر اسکول لانڈھیB-24/80 کے رول نمبرز معلوم نہ ھوسکے جبکہ مزکورہ اسکول میں بھی متعدد جعلی امیدواروں کو اصل امیدواروں کی جگہ امتحانات میں بٹھایا گیا اسی طرح جبکہ فائن فیوچر اسکول لانڈھی B-24/80 کلاس دھم شعبہ سائنس میں 44410سے 44427 تک 17 امیدوار 44283 سے 44379تک 86 امیدوار 90023 , 90055,9392,901189 کے اصل امیدواروں کی جگہ دوسرے امیدواروں کو امتحانی عمل میں شریک کیا گیا نجمن نوجوانان ملیر کی جانب سے ایک دوسری درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ھے کہ اے,کے گرامر اسکول اور فائن فیوچر سیکینڈری اسکول کے مالکان نے اپنے اسکولوں میں امتحانی مراکز قائم کرنے کی غرض سے مبینہ طور پر تین لاکھ روپے دیئے ھیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں