میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان،انگلینڈ ٹیموں کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی گھل مل گئے، ویڈیو وائرل

پاکستان،انگلینڈ ٹیموں کا پریکٹس سیشن، کھلاڑی گھل مل گئے، ویڈیو وائرل

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کے دورے پرآئی انگلش ٹیم کی پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے گھلنے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور اس موقع پر کھلاڑیوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ایک دوسرے سے اچھے انداز میں ملنے اور بات چیت کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں شان مسعود کو انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کے ساتھ بات کرتے دیکھا گیا، وکٹ کیپر بیٹر حارث کو انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر سے ملتے دیکھا گیا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش اسپنر عادل رشید اور معین علی کو خوش آمدید کہا، بعد ازاں ملاقات میں پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی شامل ہوئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں