میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی،اسکولوں کیلئے ڈینگی اور ملیریا کے ایس او پیز جاری

کراچی،اسکولوں کیلئے ڈینگی اور ملیریا کے ایس او پیز جاری

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کمشنر کراچی نے ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر کراچی کے اسکولوں کے لیے ضوابط جاری کر دیے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان ضوابط کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔ تمام اسکولوں میں اسمبلی اور پی ٹی سیشن کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ، اسکولوں میں طلبا فل آستین کی شرٹس پہنیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول مستقل بنیادوں پر ڈینگی اور ملیریا اسپرے کرانے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام اسکول ملیریا اور ڈینگی کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں۔ واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ڈینگی کے 4676 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں رواں سال 11 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں